عدالت عالیہ نے سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس پر اپیل کا حق نہ دینے کیخلاف انٹراکورٹ درخواست میں ترمیم کا حکم دیدیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس پر ملزم کو اپیل کا حق نہ دینے کیخلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل پر اپیل کنندہ کو ترمیم کرنے کا حکم دیدیا۔ دو رکنی بنچ نے اپیل پر سماعت کی انٹراکورٹ اپیل سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف ایڈووکیٹ اے کے ڈوگر نے دائر کر رکھی ہے۔ اپیل کنندہ کے وکیل نے دو رکنی بنچ کو آگاہ کیا کہ آئین کے آرٹیکل 185 کے تحت ہر ملزم کو اپیل کا حق حاصل ہے درخواست گزار نے قانونی نقطہ اٹھایا کہ آئین کے آرٹیکل (3)184 کے تحت سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس پر ملزم کو اپیل کا حق حاصل نہیں ہوتا۔ درخواست گزار وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے حقائق کے برعکس درخواست خارج کردی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...