بدوملہی: مخالفین نے مرغیاں سپلائی کرنے والے 2 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا

بدوملہی (نامہ نگار) مرغیوں کی سپلائی کرنے والے دو افراد کو مخالفین نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا‘ ملزماں فرار ہوگئے۔ بتایا گیا لالہ سیداں کے محمد عارف اور سیف اللہ مرغیاں سپلائی کرتے تھے۔ گزشتہ روز علی الصبح اپنے گائوں لالہ سیداں سے اپنی گاڑی پر آرہے تھے۔ جب لنک نہر داتے وال پل کے قریب پہنچے تو مخالفین جو گھاٹ لگائے بیٹھے تھے جونہی گاڑی ان کے قریب پہنچی تو وہ سامنے آگئے، گاڑی کھڑی کرکے محمد عارف کو گاڑی سے باہر نکال کر فائرنگ کرکے موت کی گھاٹ اتار دیا۔ اسی دوران انہوں نے محمد عارف کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر بیٹھے سیف اللہ جو جماعت دہم کا طالب علم تھا اس کو بھی فائرنگ کرکے ہلاک کردیا اور فرار ہوگئے۔ تھانہ ندوکے کی پولیس نے دونوں کی نعشیں قبضے میں لے پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال نارروال بھیج دیا۔ محمد عارف اور سیف اللہ کے قتل ہونے کی اطلاع ان کے گھروں میں پہنچی تو دونوں گھر وں میں صف ماتم بچھ گئی۔ اور پورے گائوں میں کہرام مچ گیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...