ساہیوال، قصور، ننکانہ، چھانگامانگا (نامہ نگاران) مختلف واقعات میں ماں بیٹی سمیت 4 خواتین اور چوتھی جماعت کے بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ننکانہ صاحب کے نواحی چک 18 میں اقبال حسین کے 12 سالہ بیٹے اور چودھری جماعت کا طالب علم حسنین کو اوباش اضرار، زاہد اور راحیل گھر سے بلا کر قریبی ڈیرے پر لے گئے جہاں انہوں نے اسے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ علاوہ ازیں میں ملزم زاہد نے اپنی سالی (ح) کیساتھ تعلقات استوار کر لئے اور زیادتی کا نشانہ بناتا رہا جس سے وہ حاملہ ہو گئی۔ قصور میں ارشاد بی بی اور اسکی بیٹی مصباح کو ملزمان سپرد علی اور زاہد علی نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ دوسرے واقعہ میں چھانگا مانگا کے رضی اللہ نے 18 سالہ عابدہ کو اپنے ساتھ لیجا کر بھوئے آصل کے قریب اسے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔