لاپتہ افراد کی عدم بازیابی ‘ جے آئی ٹی نہ بننے پر سندھ ہائیکورٹ برہم‘ سیکرٹری داخلہ طلب

Sep 28, 2017

کراچی(صباح نیوز)سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کی عدم بازیابی اور جے آئی ٹی تشکیل نہ دینے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ اور ڈی آئی جی ویسٹ کو طلب کرلیا۔بدھ کوسندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کیس کی سماعت ہوئی۔ لاپتہ افراد کی عدم بازیابی اور جے آئی ٹی تشکیل نا دینے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔عدالت نے سیکرٹری داخلہ اور ڈی آئی جی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہوکر وضاحت دینے کا حکم دے دیا۔ جبکہ عدالت نے لاپتہ افراد سے متعلق فوکل پرسن مقرر کرنے کیلئے فوری نوٹیفیکشن جاری کرنے کا حکم بھی دیا۔

مزیدخبریں