بینظیر قتل کیس میں بری تین ملزموں کی نظربندی چیلنج، سماعت آج ہو گی

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں سابق وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو قتل کیس میں بری ہونے والے تین ملزموں شیرزمان، حسنین گل اور رفاقت حسین کی نظربندی کو چیلنج کردیا گیا جس کی سماعت آج ہو گی انسداد دہشت گردی کی عدالت سے بری کئے گئے شیرزمان، حسنین گل اور رفاقت حسین کے وکیل نے نظربندی کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جس میں استدعا کی گئی ہے کہ تینوں ملزموں کو ٹرائل کورٹ نے بری کر دیا تھا لیکن اس کے بعد وہ نظر بند کر دیئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...