اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سینٹ سے الیکشن بل 2017ء کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی کا 47 واں سیشن 2 اکتوبر 2017ء کا طلب کر لیا گیا ہے۔ سینٹ سے ترامیم شدہ الیکشن بل 2017ء منظور ہوا ہے، تاحال حکومت اپوزیشن کی کسی پارلیمانی جماعت کے رکن قومی اسمبلی نے بل میں مزید ترامیم کا نوٹس نہیں دیا جبکہ مختلف جماعتوں کی پارلیمنٹ سے باہر پارٹی صدارت سے متعلق شق 203 کی شدید مخالفت کی جا رہی ہے۔