زرعی فارموں میں غیر قانونی تعمیرات سے متعلق کیس کی سماعت

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ آف پاکستان نے اسلام آباد کے زرعی فارموں میں غیر قانونی تعمیرات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران الاٹیوں اور سی ڈی اے حکام کو ایک بار پھر میٹنگ کرکے تین ہفتوںکے اندر اندر اس معاملہ کا کوئی قابل قبول حل پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہو ئے کیس کی مزید سماعت 19اکتوبر تک ملتوی کردی ہے ، جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں جسٹس سید سجاد علی شاہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی تو ڈپٹی اٹارنی جنرل ساجد الیاس بھٹی اور الاٹیوں کے وکیل علی ظفر وغیرہ پیش ہوئے جبکہ سی ڈی اے کی جانب سے کوئی بھی پیش نہ ہوا، علی ظفر نے کہا کہ پچھلی سماعتوں پر عدالت کے حکم کے باوجود تاحال سی ڈی اے اور الاٹیوں کے مابین میٹنگ نہیں ہو سکی ہے ، جس پر فاضل عدالت نے ایک بار پھر الاٹیوں اور سی ڈی اے حکام کومیٹنگ کرکے تین ہفتوںکے اندر اندر اس معاملہ کا کوئی قابل قبول حل پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہو ئے کیس کی مزید سماعت 19اکتوبر تک ملتوی کردی ۔

ای پیپر دی نیشن