کوٹری (نامہ نگار) جامشورو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سانگھڑ سے تانیہ خاصخیلی قتل کیس کا مزید ایک ملزم گرفتار کرلیا ہے، ایس ایس پی جامشورو عرفان بہادر نے میڈیا کوبتایا کہ آئی جی سندھ کی ہدایت پر تشکیل کردہ ٹیم نے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر روپوش ملزم علی نوحانی کو سانگھڑ سے پکڑا۔