ممبئی (سپورٹس ڈےسک )پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی بھارتی اہلیہ اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے 'انکشاف' کیا ہے کہ ان کے شوہر دیکھنے میں جتنے سنجیدہ اور مدبر لگتے ہیں، درحقیقت اتنے ہی زیادہ 'چھپے رستم' ہیں۔گزشتہ دنوں ایک بھارتی ٹی وی شو نو فلٹر نیہا میں انہوں نے اپنے، شوہر اور دیگر چیزوں حوالے سے دلچسپ حقائق کو شیئر کیا۔انہوں نے کہا کہ بیشتر افراد سوچتے ہیں کہ شعیب ملک کافی سنجیدہ مزاج شخص ہیں مگر وہ ان کی طرح ہی کریزی ہیں ' شروع میں ہماری ملاقاتیں زیادہ عرصے تک نہیں چلی تھی، وہ مجھے تو بہت اچھی طرح جان گئے مگر میرے لیے تو وہ چھپے رستم نکلے، مجھے ان کی شخصیت کی دوسری سائیڈ کے بارے میں شادی کے کافی بعد علم ہوا اور میں حیران رہ گئی'۔انہوں نے شوہر کو مشور ہ بھی دیا 'شعیب کو الفاظ سے اپنے جذبات کا زیادہ اظہار کرنا چاہئے، میں جانتی ہوں کہ وہ مجھ سے محبت کرتے ہیں مگر اظہار نہیں کرتے، انہیں دکھانا چاہئے کہ وہ مجھ سے محبت کرتے ہیں'۔چیٹ شو میں ان کی ذات سے متعلق سوال پر کہا کہ میں کسی خوف میں مبتلا نہیں ہوں لیکن زیادہ حق جتاتی ہوں لہٰذا مجھے حق جتانے میں کمی لانے کی ضرورت ہے، میرے خیال میں یہ ایک بڑا فرق ہے۔، میں زیادہ بہتر کمیونیکٹر ہونا چاہتی ہوں جس میں شعیب زیادہ بہتر ہیں میں اسے بدلنا چاہتی ہوں'۔