صو فی فیسٹول لندن کے اخراجات ایک ار ب نہیں کر وڑ ہیں ، سر دار علیشاہ

کینجھرجھیل، ٹھٹھہ (نا مہ نگار) : صوبائی وزیرثقافت، سیاحت و نوادرات سید سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ لندن میں ان کے محکمے کی طرف سے منعقد کیا جانے والے صوفی فیسٹیول کے کل اخراجات ایک ارب روپے نہیں بلکہ صرف ایک کروڑ روپے ہے، اور اتنے کم پیسوں میں کوئی مجھے اس سطح کا فیسٹیول کراچی کے بیچ لگڑری ہوٹل میں کرکے تو دکھائے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ہماری سیاحت کے سفیر ہیں اور وہی ہماری سیاحتی ورثے کو دنیا میں ایک پہچان دے کر دہشتگردی سے سیاحت تک کے کارواں کے رہنما بنیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم سیاحت کے موقع پر کینجھر جھیل ٹھٹہ میں منعقد ہ ایک پروقار تقریب سے خطاب اور طلبا و میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ محکمہ سیاحت کے ادارے سندھ ٹورازم ڈولپمنٹ کارپوریشن (ایس ٹی ڈی سی) نے عالمی یوم سیاحت کو کراچی کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا کے ساتھ بھنبھور،مکلی اور کینجھر سیاحتی ومعلوماتی دورہ کرکے منایا ، جہاں طلبا نے بھنبھور اور مکلی کے تاریخی مقامات کا دورہ کیا اور اپنی تہذیبی و تاریخی ورثے کو اپنی آنکھوں سے دیکھا،انہیں ان کے اساتذہ اور محکمے کے افسران نے گائیڈ کیا۔ اس کے بعد طلبا نے کینجھر جھیل پر کشتی رانی کی اور خوب انجوائے کیا۔ تقریب سے خطاب کرنے سے پہلے صوبائی وزیر سردار شاہ نے طلبائ￿ سے سیاحتی دن کے موقع پر تعلیمی و سیاحتی دورہ کرنے کے حوالے سے بات چیت کی تو طلبا نے بتایا کہ انہوں نے آج پہلی بار کسی حکومتی ادارے کی طرف سے اس طرح کا دورہ کرایا گیا ہے ، انہوں نے سندھ کے تاریخے مقامات اور سیاحت کے فروغ کے حوالے سے اپنا اپنا نقطہ نظر بتایا، جس پر سردار شاہ نے ان کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ محکمہ سیاحت صوبے میں موجود اور نئے سیاحتی مقامات کو بہتر انداز سے فنکشن کرنے کی کوشش کر رہاہے۔ سردار شاہ نے طلبا کو کینجھرجھیل ، مکلی اور موہین جو دڑو سمیت سندھ کی دیگر تاریخے مقامات کے بابت تفصیلی آگاہی دی۔ اور ان کو مخاطب ہوکہ کہا کہ آ پ نوجوانوں کو ہی اپنے تاریخی ورثے کا تحفظ کرنے اور اسکو دنیا میں روشناس کرانا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ اگلے سال 2018میں ہونے والے یونیسکو عالمی اجلاس کے لیے سندھ کے چار تاریخی مقامات کو عالمی ورثہ میں شامل کرانے کے لیے ضروری ہوم ورک کرکے جاؤں، ان سائیٹس میں کوٹ ڈجی قلعہ، رنی کوٹ ، ننگرپارکر اور بھنبھور شامل ہیں۔ انہوں نے طلبا کو صوبے کے دیگر تاریخی مقامات کا دورہ کرانے کی بھی اعلان کیا جن میں رنی کوٹ ، موہین جو دڑو ، بدین کی نریڑ ی جھیل اور دیگر مقامات شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن