کرا چی (نیوز رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ حقیقی احتساب نہ ہونے اورغریب وامیر کے لیے الگ الگ قانون ہونے کی وجہ سے آج ملک بے روز گاری، مہنگائی اور دہشت گردی سمیت بے شمار مسائل کا شکار ہے۔دنیا کی کوئی بھی تحریک ایثار و محبت کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتی، جماعت اسلامی ملک کی واحد دینی و سیاسی جماعت ہے جو موروثیت سے پاک اور کسی فرد کی ذاتی ملکیت نہیں ہے ہر مقام سے لیکر مرکز تک عوام کے دیئے ہوئے عطیات کے پائی پائی کا حساب لیا و رکھا جاتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم میں جماعت اسلامی سندھ کے تحت منعقدہ ایک روزہ مالیاتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں سندھ بھر سے ضلعی ومقامی ناظمین مالیات شریک تھے۔ ورکشاپ سے صوبائی جنرل سیکرٹری ممتاز حسین سہتو،نائب امیر عبدالغفار عمر، صفدر بشیر، مظہر محمود صدیقی،محمد رفیق، مولانا حزب اللہ جکھرو اورصوبائی ناظم مالیات محمد دین نے بھی خطاب کیا۔
غریب وامیر کے لیے الگ الگ قانون سے مسائل جنم لے رہے ہیں:معراج الہدیٰ
Sep 28, 2017