چےئرمےن بحرےہ ٹاﺅن کی جانب سے ازبکستان کے سفےر کو اےک لاکھ ڈالر کا چےک پےش کر دےا گےا

Sep 28, 2017

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چےئرمےن بحرےہ ٹاﺅن نے ازبک سفےر عزت مآب فر کت صِد ےقعوف کو اےک لاکھ ڈالر کا چےک پےش کر دےا ۔چےک ازبک سفارت خانے مےں ہونےوالی اےک تقرےب مےں پےش کےا گےا۔ چےئرمےن بحرےہ ٹاﺅن ملک رےا ض حسےن نے اس سال کے آغاز مےں ازبکستا ن کے دورے کے دوران ازبک وزےر اعظم ا±لگبک رضوکلوف کے ساتھ ملاقات کے دوران ثمر قند مےں زےرِ تعمےر امام بخاری سائنٹفک  رےسرچ سےنٹر کے لےے بطور عطےہ اےک لاکھ ڈالر ادائےگی کا وعدہ کےا تھا ۔ تقرےب مےں اپنے خطاب کے دوران ملک رےاض حسےن نے جدےد سا ئنٹفک رےسرچ اور اےجوکےشن کی ضرورت پر زور دےا ۔انہو ں نے امام بخاری سائنٹفک رےسرچ سےنٹر جےسے بےن الاقوامی منصوبے کے آغاز پر ازبک حکومت کی تعرےف کی ۔ انہو ں نے اےک لاکھ ڈالر کے عطےے کو بحرےہ ٹاﺅ ن کی جانب سے حقےر نذرانہ قرار دےا جو جدےد سائنسی علوم کی تروےج مےں بحرےہ ٹاﺅن کے کردار کا آغاز ہے۔ پاکستان مےں ازبک سفےر عزت مآب فرکت صِد ےقعوف نے اےک لاکھ ڈالر عطےہ کرنے پر ملک رےاض حسین کا شکرےہ ادا کےا اور بحرےہ ٹاﺅن کو نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کے لےے ترقی اور خوشحالی کا علمبر دار قرار دےا۔ بحرےہ ٹاﺅن نا صرف پاکستان بلکہ اےشےا ءکا سب سے بڑا پرائےوٹ رےئل اسٹےٹ ڈوےلپر ہے۔اپنے ماسٹر پلانڈ کمےونٹےز سے شہرت حاصل کرنے والا بحرےہ ٹاﺅن اب رےٹےل ،تفرےح ،صحت عامہ ،ھاسپٹلٹی اور تعلےم کے مےدانوں مےں بھی سر گرم عمل ہے۔ حال ہی مےں ، بحریہ ٹاﺅن کیجانب سے ےونےورسٹی آف اسلام آباد کا آغاز کےاگےا ہے جسے ک±چھ ہی عرصے مےں پاکستان مےں جدےد علوم اور رےسرچ کے مےدان مےں بےن الاقوامی پذےرائی حاصل ہوئی ہے۔

مزیدخبریں