ایکسپائر ہونے کے قریب اشیاءخوردونوش کی درآمد پر مکمل پابندی عائد

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایکسپائر اشیاءدرآمد کر کے تاریخ بدل کر فروخت کرنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے پنجاب فوڈ ا تھارٹی نے ایف بی آر کے ساتھ مل کر اشیاءخوردونوش کی درآمد کا قانون وضع کر دیا۔ایکسپائر ہونے کے قریب اشیاءخوردونوش کی درآمد پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے درآمد کی گئی اشیاءخوردونوش کی کسٹم کلیرنس کے بعد کم سے کم نصف مدت باقی ہونا لازم قراردے دیا۔ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ اشیاءخوردونوش جن کی کلیرنس کے وقت مدت استمال نصف سے کم عرصہ باقی رہ جائے گی ان کی فروخت کی اجازت نہیں ہو گی۔ خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کا امپورٹ لائسنس کینسل کر دیا جائے گا۔ اس حوالے سے ایف بی آر کا قانون پہلے ہی موجود ہے تا ہم اس ضمن میںپنجاب فوڈ اتھارٹی نے گزشتہ چند ماہ میں کئی بڑے سٹورز کے سپائرز او ر وئیر ہاﺅسزسے ایکسپائر امپورٹڈ اشیاءپکڑی تھیں ۔ایکسپائر امپورٹڈ اشیاءکی فروخت سامنے آنے کے بعدمزکورہ پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیااور فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے رابطہ کر کے قانون کی مزید وضاحت کرنے اور اس کو لاگو کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ اس حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے تمام سٹیک ہولڈرز، امپورٹرز اورسٹور مالکان کو انتباہ جاری کر دیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن