ویزے کی مدت ختم، ڈائریکٹر پاک ترک سکول کو بیوی، 2 بیٹیوں سمیت حراست میں لے لیا گیا

Sep 28, 2017

لاہور (نامہ نگار/ سٹاف رپورٹر) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ستوکتلہ کے علاقے واپڈا ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے پاک ترک سکول کے ڈائریکٹر ترک شہری اس کی بیوی اور دو بیٹیوںکو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پاک ترک سکول کے سابق ڈائریکٹر نشترمسعود قشمت اور ان کی فیملی کو ویزے کی مدت ختم ہونے پر حساس ادارے نے حراست میں لیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ترک شہری نشتر مسعود قشمت، ان کی اہلیہ اور ان کی دو بیٹیوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ترک شہری نشتر مسعود قشمت اور ان کی فیملی واپڈا ٹاون میں واقع ایک کرائے کے گھر میں مقیم تھے، انہوں نے پاکستان میں پناہ لینے کے لیے درخواست دے رکھی تھی جو مسترد کر دی گئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نشتر مسعود قشمت پاک ترک سکول کے سابق ڈائریکٹر ہیں اور ان کا تعلق ترکی کی فتح اللہ گولن تحریک سے ہے۔ انہیں جلد پاکستان سے ڈیپورٹ کر کے ترکی روانہ کر دیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں