وزیراعظم شاہد خاقان کی شہید لیفٹیننٹ ارسلان کے گھر آمد، بہادری کی تعریف، اہل خانہ سے تعزیت

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی+ سٹاف رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ+ اے پی پی+ نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی شہید لیفٹیننٹ ارسلان عالم ستی کے گھر گئے جہاں انہوں نے شہید لیفٹیننٹ ارسلان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ وزیراعظم نے شہید کی بہادری کی تعریف کی اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔ وزیراعظم نے شہید کے گائوں میں گیس کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعظم نے کہا کہ گمل ڈھانڈا روڈ کو شہید ارسلان کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔ گورنمنٹ ہائی سکول خواتین کو شہید ارسلان کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان بحرین کو قریبی دوست اور بااعتماد شراکت دار تصور کرتا ہے، پارلیمانی روابط میں اضافہ سے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے، بحرین کے ساتھ توانائی، تجارت اور معیشت کے دیگر شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ اور وسعت دینا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے بحرین کی شوری کونسل (ایوان بالا) کے چیئرمین علی بن صالح الصالح کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملائشیا کیلئے پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر نفیس زکریا نے گزشتہ روز وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ ملاقات کی۔ وزیراعظم نے امید ظاہر کی ان کی سفارتی قیادت میں پاکستان کا ہائی کمیشن مزید اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعدازاں مولانا فضل الرحمن عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہو گئے۔علاوہ ازیں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے وزارت سفیران کی طرف سے بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنا اور ٹی ڈی پیز کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ پاکستان نے عسکریت پسندی کے خلاف جنگ کی بھاری قیمت ادا کی ہے۔ بریفنگ میں قبائلی عوام کو ملک کے دوسرے علاقوں کے مساوی لانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...