عمران توہین عدالت کیس :اسلام آبادہائیکورٹ نے 12 اکتوبر تک فیصلہ نہ کیا توحکم جاری کردینگے :چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ +آن لائن+نوائے وقت نیوز)الیکشن کمشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی 12 اکتوبر کے لئے ملتوی کردی۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں 4 رکنی کمشن نے توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔عمران خان کے وکیل بابر اعوان الیکشن کمشن میں پیش نہ ہوئے جن کی جگہ شاہد گوندل ایڈووکیٹ نے عمران خان کی نمائندگی کی۔سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے عمران خان کے وکیل سے سوال کیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت کیس کی کیا پوزیشن ہے جس پر وکیل نے کہا کہ عدالت نے 11 اکتوبر تک معاملے کی سماعت ملتوی کی ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہمیں ابھی تک اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم نامے کی کاپی موصول نہیں ہوئی۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اگر 12 اکتوبر تک اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ نہ کیا تو الیکشن کمشن اپنا حکم جاری کر دے گا۔ جس کے بعد الیکشن کمشن نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی 12 اکتوبر تک کے لئے ملتوی کردی۔خیال رہے کہ تحریک انصاف نے الیکشن کمشن میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔گزشتہ سماعت پر عمران خان کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا تھا کہ الیکشن کمشن کا احترام کرتا ہوں اور آئینی اداروں کی بالادستی پر یقین ہے، میرے وکیل نے جو معافی نامہ جمع کرایا وہی میرا موقف ہے۔ انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف درخواست پر الیکشن کمشن نے بابر اعوان کو آئندہ سماعت پر دلائل کا آخری موقع دیدیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...