بھارتی فوج کشمیریوں کو نشانہ بنارہی ہے :فاروق حیدر،معاملہ عالمی سطح پر اٹھائیں گے: ظفر الحق

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ)وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفرالحق سے ملاقات ۔ دونوں راہنماوں کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ ایک شخص کی شہادت کی شدید مذمت ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیرمیں نہتے افراد کو نشانہ بنارہی ہے جس کا عالمی برادری نوٹس لے۔مقبوضہ وادی میں جاری سیاسی جدوجہد نے قابض افواج کے حوصلے پست کر دیے ۔وزیراعظم آزادکشمیرنے کہا کہ ہندوستان کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں کو سرکاری اعزاز کساتھ دفن کیا جاے گا ۔قائد ایون سینٹ راجہ ظفرا لحق نے کہا کہ حکومت پاکستان یہ معاملہ بین الاقوامی سطح پر اٹھاے گی ۔کشمیریوں کا خون سستا نہیں ہے ،مقبوضہ وادی میں بھارتی جرائم ناقابل معافی ہیں۔ وزیراعظم پاکستان نے اقوام متحدہ میں کشمیریوں کا مقدمہ جاندار انداز میں پیش کیا ۔حکومت اور عوام کشمیریوں کی سیاسی و اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...