چوہدری نثار اور نواز شریف یکجان دوقالب ہیں، راجہ جاوید اقبال

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل و آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن راجہ جاوید اقبال نے سابقوزیراعظم محمد نواز شریف کی وطن واپسی اور مقدمات کا سامنا کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ میاں نواز شریف نے ایک جرا¿ت مند لیڈر کے طور پر جرات مندانہ فیصلہ کیا ہے۔ میاں نواز شریف کے واپس نہ آنے کا پروپیگنڈہ کرنے والوں کو سانپ سونگھ گیا ہے۔ بدھ کو نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے محسن نواز شریف کو کسی صورت نہیں بھلاسکتے۔ انہوں نے جس طریقے سے راجہ فاروق حیدرکو عزت و توقیر دی وہ قابل ستائش ہے۔ انہیں وزیراعظم کے منصب پر بٹھا کر کشمیری عوام کی خواہشات کا احترام کیا۔ کشمیری عوام نے این اے120 میں میاں نواز شریف کے احسانات پر اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور چوہدری نثار یکجان دوقالب ہیں۔ ان کے درمیان فاصلے پیدا کرنے والوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ نواز شریف اور چوہدری نثار علی خان کو ایک دوسرے سے الگ نہیں کیا جاسکتا ہے۔ 2018ءکے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کلین سویپ کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن