چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریا ض حسین کی جانب سے ازبک امام بخاری سائنٹفک ریسرچ سینٹر کیلئے ایک لاکھ ڈالر کا عطیہ

اسلام آباد (پ ر) چیئرمین بحریہ ٹائون نے ازبک سفیر فرکت صِد یقعوف کو ایک لاکھ ڈالر کا چیک پیش کر دیا۔ چیک ازبک سفارت خانے میں ہونیوالی ایک سادہ مگر اعلیٰ درجے کی تقریب میں پیش کیا گیا۔ چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض حسین نے اس سال کے آغاز میں ازبکستا ن کے دورے کے دوران ازبک وزیر اعظم اْلگبک رضوکلوف کے ساتھ ملاقات کے دوران ثمر قند میں زیرِ تعمیر امام بخاری سائنٹفک ریسرچ سینٹر کے لیے بطور عطیہ ایک لاکھ ڈالر ادائیگی کا وعدہ کیا تھا۔ ازبک سفیر نے ایک لاکھ ڈالر عطیہ کرنے پر ملک ریاض حسین کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن