سردارطارق محمود خان کی وفات پر اعلی حکومتی شخصیات، افسران کا اظہار افسوس

فتح جنگ (نامہ نگار) سابق سینیٹر وچیئر مین ضلع کونسل سردار محمود خان اکھوڑی کے صاحبزادے سردارطارق محمود خان کی وفات پر اعلی حکومتی شخصیات افسران ،منتخب نمائندوں اورضلع بھر سے سیاسی سماجی شخصیات کا انکی رہائش گاہ پرجا کر تعزیت کرنے والوں کا سلسلہ جاری ہے جن میںنمایاں طور پر وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد ،مشیر وزیر اعلی پنجاب ملک سلیم اقبال تلہ گنگ ،میئر اسلام آباد شیخ عنصر عزیز ،چیئر مین بلدیہ اٹک شیخ ناصر محمود ،سابق تحصیل نا ظم حاجی شفقت خان طاہر خیلی ،ممبران ضلع کونسل ملک حمید اکبر خان ،سردارمختار احمد خان اجوالہ ،ملک ممتاز علی خان بٹھو ،حاجی حسن فردوس کشمیری ،ملک عنصر محمود سدریال ،سردار حماد اکرم خان ملال ،ایڈیشنل سیشن جج سردار حامد حسین ،سردارعطا حسین لنڈ ،سردارمظہر علی خان ، ملک واجد علی ،ملک آصف نواز بھلوٹ ،ملک عمران نوازش ،انجمن پٹواریان کے ضلعی صدرملک کامران علی خان،نوزی خان ،ملک طاہر محمود ،سردار اسد علی خان اور ملک محمد افضل بدڑہ سمیت وکلاء،معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے مرحوم کی وفات پر سردارمحمود خان ایڈووکیٹ اور انکے دیگر لوا حقینوں سردارمسعود خان،خالد خان ،سردارغیرت خان اور یاسر خان ودیگر سے اظہار تعزیت اور دعائے مغفرت کی ۔

ای پیپر دی نیشن