راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) تحریک اتحاد امت کے زیر اہتمام شہدائے اسلام و استحکام پاکستان کانفرنس آج (جمعرات ) 28 ستمبر کو دو تا پانچ بجے راولپنڈی آرٹ کونسل میں ہوگی۔ تحریک کے سربراہ پیر سید چراغ الدین شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوگی۔ جس میں سینٹ میں قائد ایوان اور مسلم لیگ ن کے چئیرمین راجہ ظفر الحق ، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف ، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان، رکن قومی اسمبلی ملک ابرار احمد ،ملک عبداللہ گل ، پیر غلام نظام الدین جامی آف گولڑہ شریف، پیر محمد نقیب الرحمان،پیر سعادت علی شاہ اور پیر سلطان علی شاہ خطاب کریں گے۔ قائمقام کمشنر راولپنڈی ڈویژن طلعت محمود گوندل اور سی پی او اسرار احمد عباسی بھی خصوصی شرکت کریں گے۔
شہدائے اسلام و استحکام پاکستان کانفرنس آج راولپنڈی آرٹس کونسل میں ہوگی
Sep 28, 2017