افغانستان کی ناکامیوں کاملبہ پاکستان پرنہیں ڈالاجاسکتا:اعزازچوہدری

امریکا میں پاکستانی سفیراعزازچوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان یواین پیس مشن میں سب سے زیادہ فوج بھیجنے والا ملک ہے. پاک فوج نے دہشت گردوں کے خلاف موثرکارروائی کی.بڑے آپریشن میں حصہ لے کرریاست مخالف عناصرکا صفایا کیا.پاکستان مستقبل میں بھی امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔ امریکا میں پاکستانی سفیراعزاز چوہدری نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں ڈیفنس ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیفنس ڈے پاکستان کی تاریخ میں بڑی اہمیت رکھتا ہے.پاکستانی افواج نے دہشت گردی کی جنگ میں بھی بہت قربانیاں دی ہیں.پاک فوج نے پڑوسی ملک کی جارحیت کا بھی سامنا کیا.1965 میں ہمسایہ ملک بھارت کی جارحیت کو ہماری فورسزنے منہ توڑجواب دیا تھا. پاکستان یواین پیس مشن میں سب سے زیادہ فوج بھیجنے والا ملک ہے جب کہ پاکستانی فوج کی دہشت گردی کی جنگ میں قربانیوں نے خطے میں امن بحال کیا۔انہوں نے کہا افغانستان کے مسئلے کاحل عسکری نہیں سیاسی ہے. افغانستان کی ناکامیوں کاملبہ پاکستان پرنہیں ڈالاجاسکتا۔ پاک امریکا تعلقات پرکہا کہ پاکستان کے امریکا کے ساتھ پچھلی سات دہائیوں سے بہترین تعلقات ہیں، پاکستان مستقبل میں بھی امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے اوردہشت گردی کی جنگ میں امریکا کا بھرپورساتھ دے گا۔اعزازچوہدری نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکا سمیت عالمی برادری کے ساتھ کھڑے ہیں، پاک فوج نے دہشت گردوں کے خلاف موثرکارروائی کی جب کہ پاک فوج نے بڑے آپریشن میں حصہ لے کرریاست مخالف عناصرکا صفایا کیا۔ انہوں نے کہا پاک امریکاتعلقات کی ایک تاریخی اہمیت ہے اوریہ تعلقات مضبوط ہیں. ہم نے ملکر القاعدہ کوشکست دی۔پاکستانی سفارتخانے میں منعقد ہونے والی یوم دفاع کی تقریب میں امریکاکےسول اورفوجی نمائندوں اورسفارتی کمیونٹی نے بھی شرکت جبکہ دونوں ممالک کے ترانے بھی بجائے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...