کراچی (نیوز رپورٹر )سندھ نرسنگ ایگزامنیشن بورڈ کی 45 سالہ تاریخ میں پہلی بارہونیوالے انتخابات میں مس روبینہ شر، مس عالیہ ناصر اور مس صغرابی بی تین سال کے لئے رکن پاکستان میڈیکل کونسل کی ممبر منتخب ہوگئیں۔ محکمہ صحت کے کانفرنس ہال میں ایڈیشنل سکریٹری صحت جمال الدین کی زیرِ صدارت نرسز کے 5 گھنٹے طویل اجلاس میں نرسنگ شعبہ کی ماہرین مڈوائیفری پالیسی ساز مسز امتیاز کمال، پی۔ این۔ سی کی ایجوکیشن کمیٹی کی چیئر پرسن اور پاکستان کی پہلی پی۔ ایچ۔ ڈی نرس تجربہ کار مس یاسمین امرسی، کئی کتابوں کی مصنفہ مسز جے۔ ایم زیدی، پبلک ہیلتھ کی نمائندہ و گائناکولوجسٹ ڈاکٹر ہما عارف کے علاوہ خواتین و حضرات بورڈ ممبران اور وائس چیئرمین و ڈائریکٹر نرسنگ سندھ نے اجلاس میں شرکت کی۔
سندھ نرسنگ ایگزامینیشن بورڈ کے 45سالہ تاریخ میں پہلے انتخابات
Sep 28, 2018