عارف چوہدری:مانچسٹر
برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی مادر وطن کی ہر مشکل گھڑی میں ساتھ دینے کے لیے ہراول دستے کا کردار ادا کرتی ہیاور اسکی روشن مثال ہاشم ویلفئیر ٹرسٹ ہے جو پاکستان میں بیناء سے محروم غریب و نادار افراد کا مفت علاج اور زچہ بچہ سنٹر کے ساتھ وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر دیا بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لیے امدادی رقم جمع کی گئی جس میں میں ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان، پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر کے قونصل جنرل عامر آفتاب قریشی، اولڈہم کونسل کے مئیر کونسلر جاوید اقبال۔ ٹرسٹ کے چئیرمن ڈاکٹر ادریس عوان، ڈاکٹر ایاز اصغر کمیونٹی کے افراد ،خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر قونصل جنرل عامر آفتاب قریشی کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں بسنے والی کمیونٹی ہمیشہ ہی مادر وطن کے غریب و نادار افراد کے لیے رفاعی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے جو قابل ستائش ہے۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ اب پاکستان کے وزیراعظم نے بیرون ممالک بسنے والے پاکستانیوں سے دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لیے امداد کی اپیل کی ہے بحثیت ریاستی ملازم میں آپ سے اس سلسلے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہوں گا کہ رقم براہ راست ڈیم فنڈ کے لیے کھولے گئے اکاؤنٹ میں بھیجیں۔ ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان کا کہنا تھا کہ ہاشم ویلفئیر ٹرسٹ پچھلے پندرہ سالوں سے ایمانداری سے کام کر رہا ہے ہمیں ان کی بھرپور مالی معاونت کرنی چاہیے۔ ٹرسٹ کے چئیرمن ڈاکٹر ادریس عوان نے ٹرسٹ کی تفصیلی رپورٹ آیندہ کے منصوبہ جات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ اگر خلوص نیت سے کام کیا جائے تو مشکلات کے باوجود راستہ آسان ہوتا جاتا ہے اسی وجہ سے ہمیشہ ہی اہداف سے بڑھ کر لوگوں نے بھروسہ کرتے ہوئے ٹرسٹ کے لیے چندہ دیا ہے۔ اس پروقار تقریب کی نظامت کے فرائض طلعت فاروق اعوان نے سرانجام دیے ڈاکٹر ایاز اصغر نے ہاشم ویلفئیر ٹرسٹ میں دی جانے والی طبعی سہولیات بارے بتایا۔ مزاح سے بھرپور شاعری سنا کر ڈاکٹر الطاف رحمٰن نے ہال میں بیٹھے افراد کو خوب ہنسایا۔ روایتی ایشیائی لذیذ کھانے کے ساتھ گلوکار طارق خان نے بھنگڑا گانے گا کر ماحول کو مذید رنگین بنا دیا۔