لاہور (خبرنگار) پی آئی اے انتظامیہ نے قوانین کی خلاف ورزیوں پر کرکٹ کے سابق کپتان اور کوچ سمیت متعدد افراد کو شو کاز جاری کر دیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب محمد، سابق کرکٹر اور سینئرکوچ عظیم حفیظ ،اسسٹنٹ منیجرزاہد احمد کوجاری کئے گئے ہیں۔ شعیب محمد اور دیگر پر بغیر اجازت غیرملکی دورے کرنے کا الزم عائدکیا گیا ہے۔شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عائد کیے گئے الزامات پر جوابات دیا جائے۔سابق کرکٹرشعیب محمداورسینئرکوچ عظیم حفیظ کوپی آئی اے نے انکوائری کیلئے آج طلب کیا ہے۔