سپر لیگ کے اخراجات کی تفصیل جمع کرانے کیلئے ایک ماہ کی مہلت

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان سپر لیگ کے اخراجات کی تفصیلات فراہم نہ کرنے کیخلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے ایک ماہ کی مہلت دے دی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے تحریک انصاف کے رہنما جاوید بدر نے پاکستان سپر لیگ کے اخراجات کی تفصیلات فراہم نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں خدشہ ظاہر کیا کہ پاکستان سپر لیگ میں بے ضابطیگوں کی وجہ سے اس ریکارڈ کو ضائع کیا جاسکتا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی پاکستان سپر لیگ کا تمام ریکارڈ محفوظ کیا جائے اور اس کا ریکارڈ درخواست گزار کو فراہم کرنے کی ہدایت کی جائے۔ درخواست پر مزید کارروائی31 اکتوبر کو ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن