لا ہور (اپنے نامہ نگار سے)گورنر ہائوس کو میوزیم میں تبدیل کرنے کا بیان دینے پر صدر پاکستا ن اور گورنرز کو لیگل نوٹس جاری کر دئیے گئے ہیں۔صد ر پاکستان کو لیگل نوٹس شہری شاہد نعیم نے اپنے وکلاء مدثر چوہدری، حسیب اسامہ، غلام مجتبے چوہدری، عمیر جاوید چوہدری ، رانا نعمان ایڈووکیٹس کے ذریعے بھیجا گیا، لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے چیر مین عمران خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ تما م گورنر ہاوسز تعلیمی مقصد یا صحت کے لے استعمال کیا جائے گا مگر اب میڈیا کے ذریعے پتہ چلا ہے کہ گورنرہاوسز کو میوزیم میں تبدیل کیا جائے گا۔ جو کہ اخلاقیات کے خلاف ہے لیگل نوٹس میںیہ بھی بتا یا گیا ہے کہ لاہور میں گورنر ہائوس کے ساتھ ہی پہلے ہی ایک میوزیم موجود ہے اور لوگوں کو اس وقت تعلیم اور صحت کی زیادہ ضرورت ہے نہ کہ میوزیم کی۔لیگل نوٹس میں بتایا گیا کہ لیگل نوٹس دہندہ خود بھی پاکستان تحریک انصاف کا ووٹر اور سپوٹر رہاہے لہذا امید کی جاتی ہے کہ ان میں میوزیم نہ بنایا جائے وانہ عدالت سے رجوع بھی کر نا پڑا تو عدالت جائیں گے۔