اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی+نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ)پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تین معاہدے طے پاگئے ہیں ،سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پرسوں پاکستان پہنچ رہا ہے جس میں سعودی عرب کے سرمایہ کاری کے سربراہ اور وزراء شامل ہوں گے ، سعودی عرب پاکستان میں سی پیک بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کرے گا ، وفاقی کابینہ نے افغان مہاجرین سے متعلق جامع پالیسی بنانے کا فیصلہ کیا ہے ،پاکستان میں غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد پانچ لاکھ ہے جبکہ 20لاکھ افغان مہاجرین رجسٹرڈ ہیں ، افغان مہاجرین کی پاکستان میں رہائش کو آئندہ سال جون تک توسیع دے دی گئی ہے جس سے قبل مہاجرین سے متعلق جامع پالیسی بنا لیں گے۔ وفاقی کابےنہ نے ایف بی آر کے 100بڑے ڈیفالٹرز کے خلاف کارروائی کی منظوری دے دی ہے جبکہ فاٹا اور پاٹا کو پانچ سال تک ٹیکس میں استثناٰدینے،ویج بورڈ ایوارڈ کے نئے چیئرمین اور پی ٹی وی چیئرمین ارشد خان کو تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ ےہ بات وفاقی وزیراطلاعات فواد حسین چوہدری نے وزیرتوانائی عمر ایوب کے ہمراہ وفاقی کابےنہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی وفاقی کابےنہ کا اجلاس وزےر اعظم عمران خان کی زےر صدارت منعقد ہوا جس مےں اہم فےصلے کئے گئے ۔ فواد چوہدری نے کہاپبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا سربراہ اپوزیشن سے ہونا ضروری نہیںایسا نہیں ہو سکتا کہ نوازشریف کے شروع کئے گئے منصوبوں کا آڈٹ شہبازشریف سے کرائیں۔ گزشتہ حکومتوں نے سیاسی بھرتیوں کے باعث اداروں کو تباہ کر دیا ، حکومت ریڈیو پاکستان کو سالانہ 4ارب 65کروڑ روپے دیتی ہے جبکہ پی ٹی وی نیوز کو سالانہ 3ارب روپے دیے جاتے ہیں۔گزشتہ تیس سال کا گند تیس دنوں میں صاف نہیں کر سکتے ، اپوزیشن کا شور شرابا شروع ہوا ہے آنے والے 30 دن اپوزیشن پر مزید بھاری ہوں گے۔ سعودی عرب پاکستان میں بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کرے گا اور ا س حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان گرانٹ کے تین معاہدے طے پائے ہیں ۔ کراچی میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن کر رہے ہیں ،حکومت کراچی میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کےلئے بڑے منصوبے لائے گی،سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے شہدا کو انصاف کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے، وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا توانائی سیکٹر میں گردشی قرضوں کا حجم 1200ارب تک پہنچ گیا ہے جبکہ گیس کے شعبے میں 150ارب روپے کا گردشی قرضہ ہے۔ فاٹا میں 30جون2023کے بعد نان کسٹم پیڈ گاڑیاں استعمال نہیں ہوسکیں گی ، حکومت نے وزارتوں میں ٹیکنالوجی کے استعمال کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ، تمام وزاتوں کے امور ای گورنمنٹ پر منتقل کئے جائیں گے۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ادارہ جاتی کارکردگی بہتر ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان نے اس حوالے سے وزارت آئی ٹی کو دو ہفتے میں سفارشات تیار کرنے کا کہا گیا ہے۔ سیاحت کے فروغ کےلئے وزیراعظم کی سربراہی میں ٹاسک فورس بنائی گئی ہے جس کے تحت گوادر ، کراچی کے ساحلی علاقوں اور شمالی علاقہ جات کو ترقی دی جائے گی وفاقی وزیرتوانائی عمر ایوب نے کہا 2013میں ملکی قرضے کا حجم 15ہزار ارب تھا جبکہ 2018میں ملکی قرضے کا حجم 29ہزار ارب تک پہنچ چکا ہے ، پاکستان کے اندر بجلی کی ترسیل کا نظام بہت فرسودہ ہے ، ماضی میں بجلی کی ترسیل کے نظام پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ، ترسیل کا مو¿ثر نظام نہ ہونے کے باعث موجودہ بجلی کو استعمال نہیں کر سکتے ، ماضی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بھی عوام کو منتقل نہیں کیا گیا۔نمائندہ خصوصی کے مطابق سعودی ترقیاتی فنڈ کے سربراہ الخطیب کی سربراہی میں وفد نے وزیر خزانہ اسد عمر سے ملاقات کی۔ بعدازاں دونوں ممالک کے درمیان تین ایم اویوز پر دستخط کئے گئے۔ ان ایم اویوز کا تعلق آزاد کشمیر‘ کے پی کے میں صحت اور تعلیم سے ہے۔ دریںاثناءاسلامی بینکنگ کرنے والے 12 اداروں کے سی پی اوز کے وفد نے وزیر خزانہ سے ملاقات کی۔ وزیر خزانہ نے کہا ہم اسلامی بینکنگ کے فروغ کے لیے پرعزم ہےں‘بنک اچھی سکیمیں لائیں۔علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان آئندہ ماہ 5 لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبے کا باضابطہ افتتاح کریں گے۔ منصوبے کے آغاز کے ساتھ ہی رجسٹریشن کا عمل بھی شروع ہو جائے گا۔ اس بات کا فیصلہ ہاو¿سنگ کے بارے میں ٹاسک فورس کے اجلاس میں کیا گیا۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ جامع پالیسی فریم ورک تیار کیا جارہا ہے۔ اس میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ون ونڈو آپریشن دستیاب ہوگا۔ لیفٹیننٹ جنرل معظم رضا نے فوج کی طرف سے اپنے ملازمین کی ہاو¿سنگ کی ضروریات کو پورا کرنے کے تجربہ سے آگاہ کیا۔ انہوں نے فوج کی طرف سے اس منصوبے میں اعانت دینے کی پیشکش کی۔ وزیر اعظم نے ٹاسک فورس کو ہدایت کی منصوبے کو مکمل کرنے پر کوشش تیز کی جائیں۔سعودی عرب سے نوائے وقت رپورٹ+ نیٹ نیوزکے مطابق وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چودھری نے پریس کانفرنس میں کہا یہ معاہدے وزیرِاعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کا تسلسل ہیں۔ ان معاہدوں کے تحت سعودی عرب پاکستان کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر وترقی اور سی پیک منصوبوں میں سرمایہ کاری کرے گا۔اس موقع پر وزیرِ توانائی عمر ایوب نے کہا گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے کم بوجھ ڈالا گیا۔ ہمیں مسائل ورثے میں ملے، گزشتہ حکومت نے گردشی قرضوں کی مد میں ہمارے لیے ایک ٹائم بم چھوڑا۔فواد چوہدری نے کہا ٹیکس دہندگان کے خلاف آپریشن کا آغاز اگلے ہفتے سے کیا جائے گا۔ ہم پاکستان کے 100 بڑے ٹیکس ڈیفالٹرز کے خلاف آپریشن کرنے جارہے ہیں۔ انہوں نےکہا خادم حرمین کے حکم پر مہینوں کا کام ہفتوں میں ہوا۔ وفاقی کابینہ نے افغان مہاجرین سے متعلق جامع پالیسی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایف بی آر کے 100 ڈیفالٹرز کے خلاف آپریشن شروع کرنے جارہے ہیں۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے سعودیہ 3 منصوبوں کیلئے ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر گرانٹ دیگا۔ گرانٹ تعلیم اور صحت پر خرچ ہو گی۔ سعودی عرب پاکستان کو 202 ملین ڈالر کی گرانٹ دے گا۔ مالاکنڈ میں انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے 72 ملین ڈالر، لوہا گلی ٹنل کی تعمیر کیلئے 26.6 ملین ڈالر ملیں گے۔ لوہا گلی ٹنل مظفرآباد اور ایبٹ آباد کے درمیان تعمیر کی جائے گی۔ سعودی عرب زلزلہ متاثرین کیلئے 104 ملین ڈالر دے گا۔ وزیراعظم عمران خان کو ہا¶سنگ منصوبے پر ٹاسک فورس نے تفصیلی بریفنگ دی ہے۔ وزیراعظم 50 لاکھ گھروں کے منصوبے کا اگلے ماہ افتتاح کریں گے۔ ذرائع کے مطابق غریب اور متوسط طبقے کو گھروں کی فراہمی یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں کچی آبادیوں کو منصوبے کے تحت ہی ریگولرائز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ سیکرٹری ہا¶سنگ نے وزیراعظم کو بتایا گھروں کے منصوبے سے بڑے پیمانے پر معاشی سرگرمیاں شروع ہونگی اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا 50لاکھ گھروں کی تعمیر کا وعدہ پورا کیا جائیگا۔ منصوبے سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔ ملک میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ وزیراعظم نے پیشکش کی پاک فوج گھروں کے منصوبے میں اپنی مہارت اور معاونت کر سکتی ہے۔ اے پی پی کے مطابق فواد حسین نے کہا سعودی عرب سے گرانٹس کی فراہمی وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کا تسلسل ہے ،گرانٹس کے حصول کا مہینوں میں مکمل ہونے والا کام دنوں میں مکمل کیا ،سی پیک منصوبے اور انفراسٹرکچر کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لئے پرسوں سعودی عرب کا اعلیٰ سطحی وفد پاکستان کا دورہ کریگا۔
سعودی عرب/ معاہدے