شمالی وزیرستان: افغانستان سے دہشت گردوں کا حملہ، سکیورٹی اہلکار شہید

بنوں (نامہ نگار)شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر واقع پاکستانی پوسٹ پر افغانستان سے دہشت گردوںکے حملے میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام کے علاقہ میں واقع ڈنڈی کچ کے مقام پر پاک افغان سرحد پر واقع پاکستانی پوسٹ پر سرحد پار سے دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بیٹنی رائفل کا جوان فاتح اللہ شہید ہوگیا جن کی میت آبائی علاقہ منتقل کر دی گئی۔
سکیورٹی اہلکار شہید

ای پیپر دی نیشن