پاکستان، روس کے درمیان 10 ارب ڈالر کا گیس معاہدہ طے پا گیا

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ +نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور روس کے درمیان 10 ارب ڈالر کا گیس معاہدہ طے پا گیا۔ ماسکو میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ پاکستان روس سے 50 کروڑ سے ایک ارب مکعب فٹ گیس درآمد کرے گا۔ روس سمندر کے راستے گیس کی فراہمی کیلئے پائپ لائن بچھائے گا۔ پائپ لائن کی تعمیر کا منصوبہ 3 سے 4 سال میں مکمل ہوگا۔ پاکستان اور روس نے توانائی شعبے میں مزید تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔
پاکستان، روس

ای پیپر دی نیشن