اسلام آباد، لاہور (آئی این پی+ سپیشل رپورٹر) وفاقی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، تقرری کے منتظر گریڈ 22 کے محمد مشتاق کو سیکرٹری مذہبی امور لگا دیا گیا،گریڈ 22 کی رابعہ آغا کو سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی لگانے کا نوٹیفکیشن منسوخ کر دیا گیا، تقرری کے منتظر گریڈ 22 کے رضوان ملک کو سیکرٹری نجکاری کمیشن لگا دیا گیا جبکہ تقرری کے منتظر گریڈ 22 کے اعظم سلیمان کو سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی لگا دیا گیا،وفاقی سیکرٹری صنعت و پیداوار خالد مسعود چوہدری کو سیکرٹری نیشنل سیکورٹی ڈویژن مقرر، سیکرٹری نیشنل سکیورٹی ڈویژن سید افتخار بابر سیکرٹری ٹیکسٹائل انڈسٹری تعینات کردیئے گئے۔ ،تقرری کے منتظر گریڈ 22 کے معروف افضل سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی تعینات، سیکرٹری ٹیکسٹائل انڈسٹری اظہر علی چوہدری سیکرٹری صنعت و پیداوار ،تقرری ہی کے منتظر گریڈ 22 کی رخسانہ یاسمین ایم ڈی قومی ٹرسٹ برائے معذورہ تعینات کردیاگیا ،بلوچستان میں تعینات گریڈ 21 کے محمد رشید کی خدمات سندھ حکومت کے سپردگریڈ 21 کے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ عمران احمد اسپیشل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن مقررکردیئے گئے ،پولیس افسروں کے تبادلے بھی کئے گئے ہیں ، تقرری کے منتظر گریڈ 22 کے پولیس آفیسر امجد جاوید سلیمی کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی تعینات، تقرری کے منتظر گریڈ 21 کے اے ڈی خواجہ آئی جی موٹرویز پولیس مقرر ،آئی جی موٹروے پولیس عامر ذولفقار کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ،گریڈ 21 کے او ایس ڈی معظم جاہ انصاری کمانڈنٹ ایف سی تعینات کرد یئے گئے ،سندھ میں تعینات گریڈ 21 کے پولیس افسر مشتاق مہر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، گریڈ 20 کے سجاد افضل آفریدی کی خدمات موٹرویز پولیس کے سپرد،گریڈ اٹھارہ کے وزیر اعظم کے سیکیورٹی افسر اختر فاروق کی خدمات پنجاب حکومت کے سپردکر دی گئیں۔ دریں اثنا حکومت پنجاب نے 14 افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں جن کے مطابق او ایس ڈی ثاقب منان کو کمشنر پنجاب ایمپلائز سوشل سیکرٹری انسٹی ٹیوشنز لاہور، سپیشل سیکرٹری ہوم محمد شعیب اکبر کو سیکرٹری (کوارڈی نیشن) برائے وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈپٹی کمشنر پاکپتن نعمان یوسف کی خدمات کینٹ ڈویڑن کے سپرد، ایڈیشنل سیکرٹری او قاف حمز ہ علی کو او ایس ڈی، ایم پی ڈی ڈی میں تعینات محمد اطہر مسعود کو ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف ، او ایس ڈی اصف بلال لودھی کو سپیشل سیکرٹری وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ، سپیشل سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈاکٹر عائشہ سعید کو پراجیکٹ ڈائریکٹر چلڈرن لائبریری کمپلکس لاہور، اے ڈی سی نارووال منصور احمد خاں کو ڈپٹی سیکرٹری (ویلفیئر) ایس اینڈ جی اے ڈی، چیئرمین پنجاب پرائیویٹائزیشن بورڈ عظمت محمود کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد،ایڈیشنل سیکرٹری وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ عثمان علی کو او ایس ڈی، ڈپٹی سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی کیپٹن (ر) اکرام الحق کو ڈپٹی سیکرٹری وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ اور او ایس ڈی محمد الیاس کو ڈپٹی سیکرٹری وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔جبکہ ڈپٹی سیکرٹری فنانس خرم عزیز کے تبادلے کے احکامات منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔
تبادلے
9 وفاقی سیکرٹری ، پنجاب کے 14 افسر تبدیل ،اے ڈی خواجہ آئی جی موٹر وےز تعینات
Sep 28, 2018