داماد کو انٹرپول نے پکڑا‘ مقدمات ٹیریان معاملے کیخلاف تحریک انصاف کا جوابی بلاسٹ ہے وزیر اطلاعات کا بیان جھوٹا‘ نوٹس بھجوا رہے ہیں

Sep 28, 2018

اسلام آباد (آئی این پی + نوائے وقت رپورٹ) جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ اور سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہاہے کہ ان کے داماد کو ایف آئی اے نے نہیں انٹرپول نے حراست میں لیا ہے، ہاﺅسنگ سوسائٹی میں ان کا انکی بیٹی، داماد اور بیٹے کا کوئی کردار نہیں، تحریک انصاف والے عمران خان کے خلاف ٹیریان کے حوالے سے مقدمات دائر کرنے پرجوابی بلاسٹ کررہے ہیں، عدلیہ کو مشرف کا گھر صاف کرانے، ملک میں آنے پر سہولیات دینے جیسی یقین دہانیاں نہیں کرانی چاہئیں ، مشرف کے ساتھ ملزم کے جیسا ہی سلوک ہونا چاہیے۔ وہ جمعرات کو اسلام آباد میں ماہرین قانون کی کانفرنس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔اس دوران وزیر اطلاعات کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس نے کہا ہاں میرا داماد دبئی میں گرفتار ہوا ہے لیکن اس کی وجہ ایف آئی اے نہیں بلکہ اسے انٹرپول نے گرفتار کیاہے وہ کسی اور کمپنی کے ڈیفالٹر تھے۔ وزیر اطلاعات کا بیان جھوٹا ہے انہیں نوٹس بھجوا رہے ہیں۔

افتخار چودھری

مزیدخبریں