ضیاءمشرف کی جیلیں دیکھیں‘ عمران کی دیکھنے کیلئے بھی تیار ہیں : بلاول

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نئی حکومت کے منی بجٹ میں عوام کو فائدہ نہیں ہوا ،عمران خان اور ان کی اے ٹی ایم کو فائدہ ہوا ہے۔پارلیمنٹ ہاو¿س کے باہر میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں بلاول نے کہاپی ٹی آئی کو ملک میں انصاف اور احتساب لے کر آنا تھا اور وہ خود ہی اس سے بھاگ رہی ہے۔پی اے سی اپوزیشن کا حق ہے اور عمران خان اسے بھی چھین رہے ہیں، تاہم ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف سے ان کا نظریاتی اختلاف ہے۔وزیرِ اعظم کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا کہ انہیں کیا ملا۔منی بجٹ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ میں صحت سے متعلق سہولیات فراہم نہیں کی گئیں، حکومت کو ایسا بجٹ پیش کرناچاہیے تھا جس سے عوام خوش ہوتے۔ بجلی اور گیس کی قیمت میں اضافے سے غریب بہت متاثر ہوگا۔ہم نے ضیا الحق اور پرویز مشرف کی جیلیں دیکھی ہیں، عمران خان کی جیل بھی جانے کو تیار ہیں۔ عمران خان کی حکومت میں صرف انقلابی باتیں کی جارہی ہیں، عوام کی فلاح کے لیے کوئی عملی اقدام نہیں کیا۔ وزیراعظم کو اپنے وعدے پر قائم رہنا چاہیے، انہوں نے نئے پاکستان کے دعوے کیے لیکن ابھی تک کچھ نیا نہیں کیا۔وزیرِ اعظم ہاو¿س میں گاڑیوں اور بھینسوں کی نیلامی سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اس نیلامی سے دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہورہی ہے۔ہم آزادی صحافت کے معاملے میں مطالبہ کرتے ہیں کہ اس مسئلے پر توجہ دی جائے کیونکہ ماضی کی حکومتوں میں یہ میڈیا اتنا آزاد نہ ہوتا تو عمران خان آج وزیرِ اعظم نہیں ہوتے۔ عمران خان کو آزادی اظہارِ رائے کی عزت کرنی چاہیے۔ اسد عمر اور خان صاحب نے پچھلے پانچ سال میں بار بار یہ ایشو اٹھائےاور انہوں نے وعدہ کیا گیا تھا کہ حکومت میں آکر عام آدمی کی زندگی آسان بنائیں گے۔بلاول کا کہنا تھا پہلے دن کہا تھا اچھے کام کی تعریف کروں گا، منی بجٹ میں میڈیکل آلات کی قیمتیں کم کر کے اچھا اقدام کیا لیکن کرنٹ بجٹ خسارہ کم کرنے کے لیے کوئی اقدام نہیں اٹھایا۔ سی پیک سے متعلق غیر ذمے دارانہ بیانات دیئے۔
بلاول

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...