چین کےساتھ تجارت میں پاکستان کا خسارہ بہت زیادہ ہے: رزاق داﺅد

Sep 28, 2018

کراچی(آن لائن) چین کے ساتھ تجارت میں پاکستان کا تجارتی خسارہ بہت بڑا ہے، وزیراعظم کے مشیر برائے کامرس رزاق داﺅد کا کہنا ہے کہ سی پیک سے متعلق انکے بیان کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا، تجارتی خسارے سے متعلق چینی حکومت سے معاونت کی جا رہی ہے۔ پاکستان ہوزری مینوفیکچرر کے تاجر و صنعتکاروں سے ملاقات میں مشیر برائے صنعت و تجارت رزاق داود کا کہنا تھا کہ سی پیک سے متعلق ان کی رائے کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا۔ اس موقع پر صنعتکاروں کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ ملکی برآمدت کیلئے خطرناک ثابت ہوگا، اسی لئے موجودہ گیس کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ ساتھ پانی اور بجلی کے نرخ میں کمی لانے کے فوری اقدامات کئے جائیں تاکہ پاکستان عالمی مارکیٹ میں بنگلہ دیش اور بھارت کا مقابلہ کرسکے۔
رزاق داﺅد

مزیدخبریں