شاہ محمود کے بیٹے اور بھانجے سمیت 15 ارکان قومی اسمبلی پارلیمانی سیکرٹری مقرر

اسلام آباد (اے پی پی+نیٹ نیوز) تحریک انصاف نے وزیر خارجہ کے صاحبزادے اور بھانجے کو کابینہ کا حصہ بنا دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے مخدوم زین قریشی اور بھانجے ظہور حسین قریشی کو پارلیمانی سیکرٹری مقرر کیا ہے۔ اے پی پی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 15 ممبران قومی اسمبلی کو مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے لئے پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر دیا ہے۔ وزارت پارلیمانی امور کے نوٹیفکیشن کے مطابق مخدوم زین حسین قریشی کو پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ، لال چند کو پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق، رخسانہ نوید کو ماحولیاتی تبدیلی، روبینہ جمیل برائے دفاعی پیداوار، نوشین حامد برائے نیشنل ہیلتھ سروسز و ریگولیشن اور کو آرڈینیشن، وجہیہ اکرم برائے تعلیم وپیشہ ورانہ تربیت، شاہدانہ گلزار برائے کامرس، جویریہ ظفر آہیر برائے اطلاعات و نشریات، جمیل احمد خان میری ٹائم افیئرز، تاشفین صفدر ہاﺅسنگ و ورکس، راجہ ریاض احمد پٹرولیم، فرخ حبیب ریلوے، ظہور حسین قریشی توانائی، عالیہ حمزہ ملک ٹیکسٹائل اور عندلیب عباس کو پارلیمانی سیکرٹری برائے خارجہ امور مقرر کیا گیا ہے۔
پارلیمانی سیکرٹری

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...