اسلام آباد (نامہ نگار) نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز (نمل) میںشعبہ ابلاغیات کے زیر اہتمام ڈاکیومنٹری سکریننگ کی تقریب منعقد کی گئی جسکے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل نمل بریگیڈئیر محمد ابراہیم تھے، اس مقابلے میں 60 طلباء نے حصہ لیا ،ابتدائی سکریننگ کے بعد 7بہترین ڈاکومنٹریز کو سکریننگ کی گئی ،اس موقع پر صدرشعبہ ابلاغیات مفتی جمیل احمد کے علاوہ دوسرے فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نمل نے کہا کہ نمل کا شعبہ ابلاغیات بہترین صحافی پیدا کر رہا ہے ، یہ میڈیا وار کا زمانہ ہے طلباء اس ضمن میں اپنا مثبت کردار ادا کریں ،انہوں نے 7 بہترین ڈاکیومنٹریز کے طلباء پرڈیوسرز میں شلیڈز تقسیم کیں ۔