سرکاری افسر عوام کی دادرسی کیلئے روزانہ 2 گھنٹے دفترمیں دستیاب رہیں‘ احکامات جاری

لاہور (سپیشل رپورٹر) چیف سیکرٹری پنجاب نے سرکاری افسروں کو عوام کی داد رسی کے لئے روزانہ 2 گھنٹے ہر صورت دفتر دستیاب رہنے کے احکامات جاری کر دئیے۔ ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب اکبر حسین درانی نے تمام محکموں کے سیکرٹریوں کو یہ ہدایت کی ہے کہ وہ دن 10 بجے سے12 بجے تک اپنے دفاتر میں دستیاب رہیں اور دروازے عوام کے لئے کھول کر رکھیں ،۔ یہی نہیںتما م صوبائی انتظامی سیکرٹریز اپنے زیر انتظام دفاتر میں صوبائی حکومت کی اوپن ڈورپالیسی کی مانیٹرنگ بھی کریں۔ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب نے اپنے احکامات میں واضح کیا ہے کہ سرکاری محکموں کے ذمہ داران مقرر کئے گئے اوقات میں کو ئی میٹنگ، کو ئی اجلاس شیڈول میں نہ رکھیں اور نہ ہی دس بے سے بارہ بجے کے درمیان کسی فیلڈ وزٹ کے لئے جائیں۔ ان دو گھنٹوں میں صرف عوامی شکایات سْنیں اور ان کے حل کے لئے مو ثر اقدامات اٹھائیں، ذرائع نے بتایا کہ چیف سیکرٹر ی پنجاب نے آئی جی پولیس کو بھی ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ اپنے ماتحت اداروں کی اوپن ڈور پالیسی کو چیک کریں اور اس با ت کو یقینی بنا ئیں کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کو عملی جامہ پہنایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن