لاہور (خبرنگار) بھارتی قید سے رہائی پانے والے 14 پاکستانی ماہی گیروں کو گزشتہ روز واہگہ بارڈر پر پاکستان رینجرز حکام کے حوالے کیا گیا۔ رینجرز حکام نے ضروری کارروائی کے بعد ماہی گیروں کو ایدھی فائونڈیشن کے حوالے کر دیا جہاں سے انہیں ایدھی ہوم گلبرگ لایا گیا۔ ماہی گیروں کو کھانا، کپڑے، جوتے اور ضروریات زندگی کی چیزیں مہیا کی گئیں۔