بھارتی ائیر فورس کے وائس چیف ائیر مارشل نے خود کو گولی مار لی

Sep 28, 2018

نئی دہلی(آن لائن) بھارتی ائیر فورس کے وائس چیف ائیر مارشل نے خود کو گولی مار لی۔ حکام کا کہنا ہے کہ سریش دیو نے غلطی سے خود کو گولی ماری، انکی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال درجنوں بھارتی فوجیوں نے خودکشی کرلی تھی،تاہم گزشتہ روز بھارتی ائیر فورس کے وائس چیف ائیر مارشل سریش دیو نے بھی خود کو گولی مار کر زخمی کر لیا۔ہسپتال میں انکی سرجری کی گئی اور اب ڈاکٹرز کے مطابق انکی حالت پہلے سے بہتر ہے اور خطرے سے باہر ہے۔ ڈاکٹرز کی جانب سے انہیں آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا اور ڈاکٹرز کی جانب سے امید ظاہر کی جارہی ہے کہ وائس چیف ائیر مارشل سریش دیو جلد صحت یاب ہو سکیں گے۔

مزیدخبریں