فاطمہ میموریل ہسپتال میں خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے تقریب

لاہور (پ ر) فاطمہ میموریل ہسپتال میں پروفیسر ڈاکٹر فوزیہ منوں خان ہیڈ گائنی یونٹ 2 اور ڈاکٹر ثمینہ خورشید کی زیر سرپرستی عالمی دن برائے خاندانی منصوبہ بندی کی مناسبت سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا تقریب کی مہمان خصوصی ڈین اسکول آف ہیلتھ سائنسز فاطمہ میموریل سسٹم پروفیسر رخشندہ رمان ڈاکٹر نورین ظفر اور ڈاکٹر صبیحہ خورشید احمد سیمیار میں زچگی کے دوران اموات اور خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق انتہائی کم آگاہی جیسے حساس موضوعات پر روشنی ڈالی تقریب میں تولیدی صحت اور خاندانی منصوبہ بندی کے پروگرام کی بہتری کیلئے آگاہی کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...