لاہور (پ ر) صدر ایمپلائز ایسوسی ایشن تعلیمی بورڈ لاہور محمد عارف گجر نے کہا ہے کہ چیئرمین لاہور بورڈ پروفیسر چودھری محمد اسماعیل ایک محنتی ایماندار اور قابل آفیسر ہیں جن کی تعیناتی کے بعد لاہور بورڈ کے مختلف معاملات میں نمایاں بہتر آئی ہے گوجرانوالہ اور ملتان بورڈ کے بعض ملازمین لاہور بورڈ کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا میں مصروف ہیں اور جھوٹی الزام تراشی کے ذریعے لاہور بورڈ کی پیشہ وارانہ ساکھ کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں انہوں نے کہا کہ لاہور بورڈ اپنی کارکردگی اور شفافت کی بناء پر سب سے نمایاں حیثیت کا حامل ہے اور ایمپلائز یونین اور انتظامیہ کے درمیان بہترین تعلقات ہیں۔