اوگوڈوگو (اے پی پی) افریقی ملک برکینا فاسو میں بارودی سرنگ کے دھماکہ کے نتیجہ میں 8 فوجی ہلاک ہوگئے۔برکینا فاسوکے صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں ابھی اطلاع ملی ہے کہ ہمارے دشمنوں کی جانب سے دیسی ساختہ بارودی سرنگ کے حملے میں ہمارے 8 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔انہوں نے اس جانی نقصان پر ہلاک ہونے والے لواحقین اور سکیورٹی فورسز سے دکھ کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ بزدلانہ حملے ملک میں امن امان کوبحال کرنے اور خوشحالی لانے کے مشترکہ عزم کو کبھی بھی نہیں روک سکتے۔