لاہور(آئی این پی)قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم باری نے ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی شرمناک پرفارمنس پر انکوائری کروانے اور ٹیم کے پوسٹ مارٹم کا مطالبہ کردیا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وکٹ کیپر بیٹسمین نے کپتان سمیت سب کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ سمیت تمام شعبوں میں ٹیم نے شرم سے سر جھکا دیے۔ گرین شرٹس کا شمار ایشیا کپ کی فیورٹ ٹیم میں کیا گیا لیکن کارکردگی دیکھ کر دل بہت دکھی ہوا، بنگلا دیش کے خلاف 244 رنز کا تعاقب آسان تھا، جس کو پاکستانی بلے بازوں نے بنا کسی حکمت کے تحت پہاڑ بنادیا۔وسیم باری نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ میں جب آپ ٹارگٹ کی طرف جاتے ہیں تو پھر اسکور کو تین حصوں میں تقسیم کرتے ہیں، 50اوورز کی کرکٹ میں رنز تک رسائی کے لیے کوئی گیم پلان نظر نہیں آیا
وسیم باری کی شرمناک پرفارمنس پرتحقیقات اور ٹیم کے پوسٹ مارٹم کا مطالبہ
Sep 28, 2018