اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیراہتمام 13 ویں ایمبیسیڈر قومی تائیکوانڈو چیمپئن شپ 3 نومبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں،چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 15 ٹیمیں کے علاوہ 80 سے 85 کلبوں کے کھلاڑی بھی شرکت کریں گے، جن میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ائیرفورس، ہائرایجوکیشن کمیشن، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، فاٹا، اسلام آباد، آزادجموں و کشمیر اور گلگت بلتستان شامل ہیں،چیمپئن شپ میں سنیئر، جونیئر، چلڈرن، کیڈٹ مرد اور خواتین کھلاڑیوں کے مقابلے منعقد ہوںگے۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کے دوران دو روزہ انٹرنیشنل سیمینار بھی منعقد ہوگا اور جس میں عالمی تائیکوانڈو فیڈریشن کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔ چیمپئن شپ 8 نومبر تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
13 ویں ایمبیسیڈر قومی تائیکوانڈو چیمپئن شپ نومبرمیں ہو گی: وسیم جنجوعہ
Sep 28, 2018