حکومتی بنچ خالی‘ اپوزیشن نے کورم نشاندہی کی بجائے نصیحت کر ڈالی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کو بھی قومی اسمبلی میں وزراء کی عدم موجودگی اور کورم کی کمی کے بحران کا سامان ہے جس کے باعث اسے اپوزیشن کی تنقید برداشت کرنا پر رہی ہے۔ جمعرات کے روز جب اپوزیشن واک آئوٹ کے بعد ایوان میں واپس آئی تو پہلے پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف اور پھر سید کورشید شاہ نے اس جانب توجہ مبذول کرائی اور کہا کہ حکمراں جماعت کے وزراء والے اگلے بنچ اور ارکان کی عقبی نشستیں، سب ہی خالی ہیں لیکن ہم کورم کی نشاندہی نہیں کریں گے۔ تحریک انصاف کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے کہا کہ سابق حکومت کے دور میں بھی یہی حال تھا اس پر خورشید شاہ نے برجستہ کہا کہ اسی باعث اب وہ اپوزیشن بنچوں پر بیٹھے ہیں۔ تحریک انصاف نے وطیرہ نہ بدلا تو اسے بھی سرکاری بنچ چھوڑ کر اپوزیشن بنچوں پر آنا پڑے گا۔ چیف وہپ نے عذر پیش کیا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے باعث وزراء نہیں آئے تاہم اب حکومت سے گزارش کی گئی ہے کہ کابینہ کا اجلاس تین بجے کے بعد رکھا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...