قوم کنٹرولڈ الیکشن کے نتیجے میں نااہل حکومت کو بھگت رہی ہے: آصف کرمانی

لاہور/ اسلام آباد (خصوصی رپورٹر+ وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں کنٹرولڈ جمہوریت، کنٹرولڈ حکومت اور کنٹرولڈ میڈیا ہے۔ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن 2018ء بھی ایک کنٹرولڈ سسٹم کے تحت کرائے گئے۔ اس الیکشن کا نتیجہ ہے کہ قوم نااہل، نالائق اور پروٹوکول کی دلدادہ حکومت کو بھگت رہی ہے تاہم یہ سلسلہ زیادہ دیر تک چلتا نظر نہیں آتا۔ انہوں نے بجلی، سوئی گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں بجلی، سوئی گیس اور پٹرول کی قیمتیں بڑھنے نہیں دیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...