حیدر آباد دکن (آن لائن) قطر سے بھارت جانے والی قطر ایئر ویز کی پرواز میں 10ماہ کی بچی کی موت واقع ہوگئی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ سے بھارت کے شہر حیدر آباد جانے والی قطر ایئرویز کی پرواز میں بچی سانس کی بیماری میں مبتلا تھی۔ا 10 ماہ کی بچی کی زندگی کا چراغ گْل ہو گیا۔بھارتی شہر حیدر آباد کے ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد بچی کو قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی موت تصدیق کر دی گئی۔ قطر ایئر ویز کے ترجمان نے بچی کی ہلاکت کو افسوسناک خبر قرار دیتے ہوئے والدین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔