اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سنٹرل سلیکشن بورڈ کا گریڈ 19 اور 20 کے افسران کو ترقیوں سے محروم رکھنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا ہے اور ترقی کے منتظر 56 افسران کو ترقیاں دینے کی ہدایت کی ہے۔ سینئر بیورو کریٹ قیصر مجید ملک ، انعام غنی ، عائشہ صدیق ، آصف اعجاز سمیت ترقی کے منتظر دیگر افسران نے سنٹرل سلیکشن بورڈ کی جانب سے ترقیاں روکنے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو گزشتہ روز سنایا گیا۔
گریڈ19 اور 20 کے افسران کو ترقیوں سے محروم رکھنے کا فیصلہ کالعدم
Sep 28, 2018