کراچی (صباح نیوز) ہالینڈ کی سفیر آر ڈی اسٹوئس بریکن نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی ۔سندھ میں زرعی و آبپاشی شعبوں میں کام کرنے کے حوالے سے دلچسپی کا اظہار کیا ،ملاقات میں نیدرلینڈ کے اعزازی کونسل جنرل طارق معین الدین خان نے بھی شرکت کی۔۔ترجمان کے مطابق ملاقات میں نیدرلینڈ ٹریڈ آفس سفارتخانے کے ٹریڈ افسر حماد رضا بھی موجود تھے۔اس موقع پر وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں زرعی پانی کے صحیح استعمال کے لیے کینال لائننگ شروع کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں پینے کا پانی، نکاسی کے پانی کی تصرف اور پبلک ٹرانسپورٹ کے منصوبوں پر کام جاری ہے، انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں تجارت کیلئے کراچی میں سیٹ اپ ہونا ضروری ہے،جبکہ ملکی تجارت کی درآمد اور برآمد کراچی کی بندرگاہ سے ہوگی۔