ساہیوال، چیچہ وطنی، سیالکوٹ (نامہ نگاران) کوئٹہ میں انتظامیہ کے ساتھ ناروا رویہ پر پاکستان بار کونسل کی کال پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ساہیوال نے مکمل عدالتی بائیکاٹ کیا۔ وکلاء عدالتوں میں پیش نہ ہوئے۔ سائلین تاریخ پیشی لے کر گھروں کو واپس چلے گئے۔ جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن ایشن چیچہ وطنی محمد علی فرخ چیمہ ایڈووکیٹ کے مطابق جمعرات رات کے روز پنجاب بار کونسل کی کال پرکوئٹہ میں وکلاء پر ہونے والے تشدد کے خلاف مکمل ہڑتال کی گئی۔ سیالکوٹ میں بھی وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا۔ سیالکوٹ، پسرو، سمبڑیال، ڈسکہ کی کچہریوں میں وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا جس کی وجہ سے سیشن کورٹس اور مجسٹریٹس کی عدالتوں میں مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی جس سے سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔